کلرسیداں(نامہ نگار)علامہ خادم حسین رضوی سے قوم کا تعلق محض جذباتی لگاؤ نہیں تھا بلکہ ہمارے درمیان وجہ محبت پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ؐ ہیں خادم رضوی نے جس شدت سے ناموس رسالت پر پہرہ دیا اس کی دور حاضر میں مثال نہیں ملتی ان خیالا ت کا اظہار کلرسیداں اور گردونواح کی مسجد میں ائمہ کرام نے نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا کئی مقامات پر بڑے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے بچے بوڑھے حتکہ دوسرے مسالک کے لوگ بھی ان کی رحلت پر آنسو بہاتے نظر آئے علامہ عبدالغفور چشتی نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران بارھا مرتبہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگوائے انہوں نے کہا کہ خادم رضوی نے جس عزم اور محبت سے گستاخان رسول کو چیلنج کیا اس کی دور حاضر میں مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنے عزم میں اپنی بیماری اور معذوری کو کبھی آڑھے نہیں آنے دیا وہ اب دنیا میں نہیں رہے مگر وہ اپنے کروڑوں جانشین تیار کر کے دنیا سے گئے ہیں ان کے جانثار کبھی بھی ختم نبوت کی عظمت کو داغ نہیں لگنے دیں گے ۔
کلر سیداں، علامہ خادم رضوی کی وفات سے رنج و غم، شہری آنسو بہاتے رہے
Nov 21, 2020