کابل (نوائے وقت رپورٹ) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کی کمانڈ سنبھالنے والے ایمن الظواہری 69 برس کی عمر میں افغانستان میں قدرتی وجوہات کی بناء پر انتقال کر گئے ہیں۔ القاعدہ رہنما 19 جون 1951ء کو مصر میں پیدا ہوئے اور قاہرہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ ایمن الظواہری نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ نیٹ ورک کی کمان سنبھالی تھی۔ انہیں آخری بار رواں سال امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا۔
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کر گئے : عرب میڈیا
Nov 21, 2020