پنجاب ، شادی ہالز میں تقریبات بند، پی ڈی ایم کو پشاور جلسہ کی اجازت سے انکار

Nov 21, 2020

اسلام آباد، لاہور‘ گجرات (وقائع نگار خصوصی+ سپورٹس رپورٹر+ نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ ) کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں پاکستان میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب میں شادی ہالون کے اندر تقریبات پر پابندی لگا دی گئی۔  کراچی  کے 4 اضلاع میں سمارٹ، جبکہ 2  اضلاع میں مائیکرو  سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ دوسری طرف پشاور انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ملک میں کیسزکی مجموعی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہے، 3 لاکھ 27 ہزار 542 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 561 تک پہنچ گئیں۔ کرونا وائرس کے 2 ہزار 738 کیسز اور 36 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 868 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 تک پہنچ گئی۔  صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار 193 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752تک پہنچ گئی۔ مزید 16 مریضوں کا انتقال، مجموعی تعداد 2 ہزار 780 تک جا پہنچی۔ پنجاب میں کرونا کے 609 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ28 ہزار 893 ہوگئی۔ مزید 15 مریض انتقال کر گئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مزید 307 افراد متاثر، مجموعی متاثرین 43 ہزار 359 ہوگئی۔ ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا،  اموات ایک ہزار 319 تک پہنچ گئی۔ 60 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 642 ہوگئے۔ بلوچستان میں ایک جاں بحق اموات 158 تک پہنچ گئیں۔ اسلام آباد میں 441 کیسز کی تصدیق، متاثرین 25 ہزار 719 ہوگئے۔ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، اموات بڑھ کر 266 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا کے 116 نئے کیسز، تعداد 5 ہزار 806 ہوگئی۔  2 اموت بھی ہوئیں اور تعداد 134 تک پہنچ گئیں۔ گلگت بلتستان میں 12 نئے کیسز، تعداد 4 ہزار 494 ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 27 ہزار542 ہوگئی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی  بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا اور تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو شہر میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق کرونا وبا میں شدت آنے کے سبب جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں کرونا کی دوسری لہر آنے کے سبب کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔کمشنر کراچی کے مطابق ضلع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ ضلع کورنگی اور ملیر میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرکے آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔ این سی او سی کے مطابق  پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی  سے عمل کرنا ہو گا۔ مہلک وباکرونا وائرس کے باعث  دنیا بھر میں ہلاکتیں 1365634ہو گئیں۔ مصدقہ کیسز کی تعداد5کروڑ72لاکھ36ہزار335ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وباکے وارمیں تیز ی آگئی۔ امریکہ کرونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں2لاکھ 58ہزار 333ہوگئیں اور متاثرین کی تعداد 1کروڑ 20لاکھ 70سے تجاوز کر گئی۔ بھارت کرونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 132202سے زائد افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز 90لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئے۔ برطانیہ میں 14 لاکھ 53ہزار کرونا کیسز اور 53ہزار 775 اموات رپورٹ ہوئیں۔ برطانیہ میں کرونا سے مزید 501 افراد چل بسے جبکہ نئے کیسز کی تعداد 22 ہزار 915 تک جا پہنچی۔ اٹلی میں 650 سے زائد کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جان سے گئے اور 36 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔ کرونا کی دوسری لہر نے کرکٹرز کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے باعث قائد اعظم ٹرافی میں آنیوالے 11 دن کے وقفے میں مختلف ایسوسی ایشن کی ٹیموں سے وابستہ 6 کھلاڑیوں اور کوچز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ بلوچستان کے وکٹ کیپر بلے باز بسم اللہ خان کے بعد اب ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سندھ کے اسسٹنٹ کوچ اقبال امام اور ٹیسٹ وکٹ کیپر عدنان اکمل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام لوگوں کو 11 روزہ وقفے کے بعد کرونا ٹیسٹ کرواکر بائیو سکیور ببل میں آنا تھا۔ 6 افراد نے ببل سے نکلنے کے بعد بے احتیاطی کی جس کے بعد اب انہیں 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی بائیوسکیور ببل میں آنے دیا جائے گا جہاں ان کا تیسرا ٹیسٹ ہوٹل میں لیا جائے گا اور اس کے منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ سری لنکا میں لنکن کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے گئے قومی فاسٹ بائولر سہیل تنویر کرونا کا شکار ہو گئے۔ لنکا پریمیئر لیگ انتظامیہ نے انہیں دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھجوا دیا ہے۔ کرونا کی نئی لہر کے باعث یونیورسٹی آف گجرات ایک ماہ کیلئے بند کر دی گئی۔ کرونا وباء کے وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یونیورسٹی آف گجرات مین کیمپس 20نومبر سے4ہفتوں کیلئے بند ہو گی۔ کیمپس میں ذرائع کے مطابق 3سے 4کیسز سامنے آئے جس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے یو او جی انتظامیہ نے کلاس روز کو سیل کر دیا۔ جبکہ یونیورسٹی آف گجرات کے مین کیمپس، سب کیمپسز اور سٹی کیمپسز کو 20نومبر سے20دسمبر تک بند کر دیا گیا۔ جبکہ ایڈمن سٹاف، اساتذہ کی نصف تعداد حاضری یقینی بنائے گی۔ دریں اثنا چھٹیوں کے باعث طلباء کو آن لائن کلاسز کیلئے ٹریننگ بھی دیدی گئی۔   کرونا کی نئی لہر کے باعث یونیورسٹی آف گجرات ایک ماہ کیلئے بند کر دی گئی۔ کرونا وباء کے وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یونیورسٹی آف گجرات مین کیمپس 20نومبر سے4ہفتوں کیلئے بند ہو گی۔ کیمپس میں ذرائع کے مطابق 3سے 4کیسز سامنے آئے جس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے یو او جی انتظامیہ نے کلاس روز کو سیل کر دیا۔ جبکہ یونیورسٹی آف گجرات کے مین کیمپس، سب کیمپسز اور سٹی کیمپسز کو 20نومبر سے20دسمبر تک بند کر دیا گیا۔ جبکہ ایڈمن سٹاف، اساتذہ کی نصف تعداد حاضری یقینی بنائے گی۔ دریں اثنا چھٹیوں کے باعث طلباء کو آن لائن کلاسز کیلئے ٹریننگ بھی دیدی گئی۔ لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی کامسیٹس لاہور کیمپس میں کرونا مریضوں کی نشاندہی کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی حکام نے مرحلہ وار یونیورسٹی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کیلئے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ اور بائیو ٹیک کو بند کیا جا رہا ہے جن کے طلباء و طالبات کی آن لائن کلاس  لی جائیں گی۔  اسلام آباد کے مزید 7 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا  کے وار جاری ہیں۔پنجاب ، شادی ہالز میں تقریبات بند، پی ڈی ایم کو پشاور جلسہ کی اجازت سے انکار
اسلام آباد، لاہور‘ گجرات (وقائع نگار خصوصی+ سپورٹس رپورٹر+ نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ ) کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں پاکستان میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب میں شادی ہالون کے اندر تقریبات پر پابندی لگا دی گئی۔  کراچی  کے 4 اضلاع میں سمارٹ، جبکہ 2  اضلاع میں مائیکرو  سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ دوسری طرف پشاور انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ملک میں کیسزکی مجموعی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہے، 3 لاکھ 27 ہزار 542 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 561 تک پہنچ گئیں۔ کرونا وائرس کے 2 ہزار 738 کیسز اور 36 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 868 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 تک پہنچ گئی۔  صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار 193 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752تک پہنچ گئی۔ مزید 16 مریضوں کا انتقال، مجموعی تعداد 2 ہزار 780 تک جا پہنچی۔ پنجاب میں کرونا کے 609 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ28 ہزار 893 ہوگئی۔ مزید 15 مریض انتقال کر گئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مزید 307 افراد متاثر، مجموعی متاثرین 43 ہزار 359 ہوگئی۔ ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا،  اموات ایک ہزار 319 تک پہنچ گئی۔ 60 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 642 ہوگئے۔ بلوچستان میں ایک جاں بحق اموات 158 تک پہنچ گئیں۔ اسلام آباد میں 441 کیسز کی تصدیق، متاثرین 25 ہزار 719 ہوگئے۔ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، اموات بڑھ کر 266 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا کے 116 نئے کیسز، تعداد 5 ہزار 806 ہوگئی۔  2 اموت بھی ہوئیں اور تعداد 134 تک پہنچ گئیں۔ گلگت بلتستان میں 12 نئے کیسز، تعداد 4 ہزار 494 ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 27 ہزار542 ہوگئی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی  بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا اور تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو شہر میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق کرونا وبا میں شدت آنے کے سبب جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں کرونا کی دوسری لہر آنے کے سبب کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔کمشنر کراچی کے مطابق ضلع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ ضلع کورنگی اور ملیر میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرکے آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔ این سی او سی کے مطابق  پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی  سے عمل کرنا ہو گا۔ مہلک وباکرونا وائرس کے باعث  دنیا بھر میں ہلاکتیں 1365634ہو گئیں۔ مصدقہ کیسز کی تعداد5کروڑ72لاکھ36ہزار335ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وباکے وارمیں تیز ی آگئی۔ امریکہ کرونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں2لاکھ 58ہزار 333ہوگئیں اور متاثرین کی تعداد 1کروڑ 20لاکھ 70سے تجاوز کر گئی۔ بھارت کرونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 132202سے زائد افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز 90لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئے۔ برطانیہ میں 14 لاکھ 53ہزار کرونا کیسز اور 53ہزار 775 اموات رپورٹ ہوئیں۔ برطانیہ میں کرونا سے مزید 501 افراد چل بسے جبکہ نئے کیسز کی تعداد 22 ہزار 915 تک جا پہنچی۔ اٹلی میں 650 سے زائد کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جان سے گئے اور 36 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔ کرونا کی دوسری لہر نے کرکٹرز کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے باعث قائد اعظم ٹرافی میں آنیوالے 11 دن کے وقفے میں مختلف ایسوسی ایشن کی ٹیموں سے وابستہ 6 کھلاڑیوں اور کوچز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ بلوچستان کے وکٹ کیپر بلے باز بسم اللہ خان کے بعد اب ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سندھ کے اسسٹنٹ کوچ اقبال امام اور ٹیسٹ وکٹ کیپر عدنان اکمل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام لوگوں کو 11 روزہ وقفے کے بعد کرونا ٹیسٹ کرواکر بائیو سکیور ببل میں آنا تھا۔ 6 افراد نے ببل سے نکلنے کے بعد بے احتیاطی کی جس کے بعد اب انہیں 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی بائیوسکیور ببل میں آنے دیا جائے گا جہاں ان کا تیسرا ٹیسٹ ہوٹل میں لیا جائے گا اور اس کے منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ سری لنکا میں لنکن کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے گئے قومی فاسٹ بائولر سہیل تنویر کرونا کا شکار ہو گئے۔ لنکا پریمیئر لیگ انتظامیہ نے انہیں دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھجوا دیا ہے۔ کرونا کی نئی لہر کے باعث یونیورسٹی آف گجرات ایک ماہ کیلئے بند کر دی گئی۔ کرونا وباء کے وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یونیورسٹی آف گجرات مین کیمپس 20نومبر سے4ہفتوں کیلئے بند ہو گی۔ کیمپس میں ذرائع کے مطابق 3سے 4کیسز سامنے آئے جس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے یو او جی انتظامیہ نے کلاس روز کو سیل کر دیا۔ جبکہ یونیورسٹی آف گجرات کے مین کیمپس، سب کیمپسز اور سٹی کیمپسز کو 20نومبر سے20دسمبر تک بند کر دیا گیا۔ جبکہ ایڈمن سٹاف، اساتذہ کی نصف تعداد حاضری یقینی بنائے گی۔ دریں اثنا چھٹیوں کے باعث طلباء کو آن لائن کلاسز کیلئے ٹریننگ بھی دیدی گئی۔   کرونا کی نئی لہر کے باعث یونیورسٹی آف گجرات ایک ماہ کیلئے بند کر دی گئی۔ کرونا وباء کے وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یونیورسٹی آف گجرات مین کیمپس 20نومبر سے4ہفتوں کیلئے بند ہو گی۔ کیمپس میں ذرائع کے مطابق 3سے 4کیسز سامنے آئے جس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے یو او جی انتظامیہ نے کلاس روز کو سیل کر دیا۔ جبکہ یونیورسٹی آف گجرات کے مین کیمپس، سب کیمپسز اور سٹی کیمپسز کو 20نومبر سے20دسمبر تک بند کر دیا گیا۔ جبکہ ایڈمن سٹاف، اساتذہ کی نصف تعداد حاضری یقینی بنائے گی۔ دریں اثنا چھٹیوں کے باعث طلباء کو آن لائن کلاسز کیلئے ٹریننگ بھی دیدی گئی۔ لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی کامسیٹس لاہور کیمپس میں کرونا مریضوں کی نشاندہی کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی حکام نے مرحلہ وار یونیورسٹی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کیلئے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ اور بائیو ٹیک کو بند کیا جا رہا ہے جن کے طلباء و طالبات کی آن لائن کلاس  لی جائیں گی۔  اسلام آباد کے مزید 7 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا  کے وار جاری ہیں۔

مزیدخبریں