پشاور جلسے کی اجازت نہ دینا حکومتی چال‘ کل دمادم مست قلندر ہوگا: اپوزیشن 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ کل 22 نومبر کو دمادم مست قلندر ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے۔ این او سی نہ دینا حکومتی چال ہے۔ عمران خان اور محمود خان نے کس کی اجازت سے جلسے کئے۔ پیپلزپارٹی نے پشاور پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور جیالے تیاری کرلیں۔ 22 نومبر کو دمادم مست قلندر ہوگا۔ ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی کا کہنا تھا پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینا امتیازی سلوک ہے۔ عمران اور محمود خان نے کس کی اجازت سے سوات مہمند، باجوڑ میں جلسے کئے؟۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...