پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد،کرونا ویکسین کیلئے15 کروڑ ڈالر ضمنی گرانٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔ کرونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی۔ ویکسین اس مرحلہ میں ہیلتھ ورکرز اور پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے وزارت قومی صحت کو ہدایت کی کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے بات چیت کی جائے۔ ویکسین ملنے کی صورت میں ابتدائی طور پر 5 فیصد آبادی کو ملے گی۔ جی ٹونٹی ممالک کے قرضوں کی چھ ماہ کے لیے ری شیڈولنگ، ای سی سی نے سود ادائیگی، سٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے، وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے اور این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 93 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دیدی۔ اینگرو فرٹیلائزرز کو 2.25 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی اور پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...