راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چینی سفیر نونگ رونگ نے گزشتہ روز جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ دونوں نے جیو سٹریٹجک ماحول اور دونوں ملکوں میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ملک دیرینہ دوست ہیں چنانچہ ان میں سٹریٹجک تعلقات مزید گہرے ہونگے ۔
جنرل ندیم رضا سے چینی سفیر کی ملاقات‘ دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
Nov 21, 2020