کراچی( نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عشق رسول میں جینا اور مرنا اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنااہل حق کا شیوہ رہا ہے ،علامہ خادم حسین کے انتقال پر ہر عاشق رسول کی آنکھ اشکبار اور دل افسردہ ہیں ،اللہ تعالیٰ علامہ خادم حسین رضوی کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں آقا کریم ﷺ کا پڑوس نصیب فرمائے،تحفظ ختم نبوت ﷺ کی تحریک کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے ،عاشقان رسول گستاخ رسول کے سامنی ٹھوس چٹان اور سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ،حکومت فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کیلئے مثبت کردار ادا کرئے ،ان خیالات کا اظہار ثروت اعجاز قادری نے لاہور روانگی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عاشقان رسول کے دل رنجیدہ ہیں خادم حسین رضوی کا خلاء جو خلاء پیدا ہوا ہے مشکل سے پر ُہوگا ،علامہ خادم حسین رضوی کی دینی وادبی اور اہلسنت کیلئے کی جانیوالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حکومت عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے میں عاشقان رسول بستے ہیں ،ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں گستاخ رسول کی سزا موت ہے ،ملک کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ،ملک میں قرآن وسنت کے قوانین کی حکمرانی ہوتی تو فرانس قونصلیٹ بند اور سفیر ملک بدر ہوچکا ہوتا ،انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے گھر والوں اور تمام عشقان رسول کو صبر جمیل عطا کرئے اور اس پر اجر کریم عطا فرمائے ۔آمین
عشق رسول میں جینا ‘مرنا اہل حق کا شیوہ ہے ، ثروت اعجاز قادری
Nov 21, 2020