کراچی (نیوزرپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے عالمی وباء کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر طلبا و طالبات اور والدین کو سہولت پہنچانے کے لئے ٹی سی ایس ایکسپریس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے، جس کے ذریعے طلبا کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ،کراچی کے آن لائن فارمز ڈاؤن لوڈ کرنے، اس کی مد میں فیس وصول کرنے، دستاویزات کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، کراچی تک پہنچانے اور کاغذات کی جانچ اور تصدیق حاصل کرنے کے بعد واپس متعلقہ طلبا تک اسے پہنچائے گا۔ اس دوران طلبا کو اپنی دستاویزات کو ٹریک کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔