نبی پاکؐ کی سنت پر عمل سے ہر لمحہ عبادت میں گزرتا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

Nov 21, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبیؐ  کی حیات طیبہ کا ایک ایک لمحہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپؐ کی سنتوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے سے ہمارا ہر لمحہ عبادت میں گزرے گا وقت نے تو اچھا اور  برا گزر ہی جانا ہے احکام الٰہی اور ابتاع نبویؐ میں گزرے گا تو بھارت بن جائیگا آج ہماری مصروفیت اور دلچسپیاں  ہمیں دنیاوی طور پر  تو شائد فائدہ اور نفع پہنچا دیں لیکن دینی طور پر ہم خسارے میں ہیں اور اس نے ہمیں آخرت میں کوئی فائدہ نہیں دینا بلکہ الٹا جہنم میں لے جائیں گی آج اگر ہم تہیہ کر لیں اور نبی پاکؐ سے محبت اور عقیدت کا تقاضاف بھی یہی ہے کہ اپنے شب و روز آپؐ کے احکامات کے مطابق گزاریں جس  میں نفع ہی نفع ہے اور ہمیں چاہئے کہ اسی نہج پر اپنے بچوں کی تربیت کریں تاکہ وہ ہمارے لئے صدقہ جاریہ بن جائیں اور ہمارا پورا معاشرہ صحیح راستوں پر گامزن ہو جائے غور کریں کہ کیا ہمارے اعمال ہمیں اگلی زندگی میں نفع دینے کے قابل ہیں۔

مزیدخبریں