لاہور( پ ر) جنرل ہسپتال میں معذور افراد کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا، 8آسامیوں کیلئے 248 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ایم ایس ایل جی ایچ سے کہا کہ وہ سکروٹنی کے عمل کی خصوصی مانیٹرنگ کریں تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔ انٹرویو 26نومبر کو ہونگے۔
جنرل ہسپتال میں معذور افراد کی بھرتی کیلئے انٹرویو 26نومبر کو ہونگے
Nov 21, 2020