ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کی دوسری لہر میں شدت آتی جارہی ہے اور گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے مزید 42مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 7603 تک پہنچ گئی،2843نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں2843نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک روز میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد اور رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کے کیسز گذشتہ چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی جبکہ ملک میں اب تک تین لاکھ 28ہزار931مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے1613مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضو ں کی شرح 88.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 1389مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد34974تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپوٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔جبکہ صوبہ پنجاب انتقال کرنے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4421تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13086،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز تعداد12703،صوبہ خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2589،صوبہ بلوچستان میں کورواناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد569،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1,459جبکہ گلگت بلتستان میںکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد147رہ گئی ہے جوملک بھر میں سب سے کم ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کل ایک لاکھ 13 ہزار 457 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 51 لاکھ 41 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔اب تک کوروناوائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 826مریض انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا وائرس , 24 گھنٹے کے دوران 42 اموات، 2843 نئے مریض رجسٹرڈ
Nov 21, 2020 | 10:29