خادم حسین رضوی کے انتقال پر مظہر سعید کاظمی‘  پیر خالد سلطان  حامد سعید کاظمی ودیگر کا اظہار تعزیت

ملتان ( سماجی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے قائد ،امیر المجاہدین شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر ملک بھر میں صف ماتم بچھ گئی اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی،مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری،سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی،تنظیم المدارس کے سینئر نائب صدر علامہ سید ارشد سعید کاظمی،جماعت کے صوبائی چیف آرگنائزر پیر سید خلیل الرحمن شاہ،ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی،علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاری فیض بخش رضوی،قاری مطیع الرسول سعیدی،قاری خادم حسین سعیدی،مولانا محمد قاسم سعیدی،قاضی بشیر گولڑوی اور دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ناموس رسالت کے بے باک ترجمان ،جرات مند رہنما اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے محافظ تھے۔

ای پیپر دی نیشن