ملتان (لیڈی رپورٹر )ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر نگرانی بچوں کے درمیان ڈویژنل سطح پر مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیکنڈری سکولز ملتان ڈویڑن سلیم شاہد ، ڈائریکٹر ایلیمنٹری ملتا ن ڈویژن پرویز اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ملک غلام مصطفی بر جیس آرائیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری مسز سعدیہ احمر ہاشی،سی ای او ایجو کیشن ملتان ریاض احمد خان، ڈی ای او سیکنڈری ملتان خواجہ مظہر الحق صدیقی،ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان راؤ جاوید رفیق،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان میاں خالد عالم، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان اسلم خان قیصرانی،ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) تحصیل سٹی ملتان مسز سلطانہ اسلم رانا،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل کبیر والہ رخسانہ یاسمین،آر پی ایم ملتان ریجن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور میاں نعیم ارشد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سیکنڈری سطح پر ہونے والے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید کے طالب علم محمد احمد شاہ نے نعت خوانی میں پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیو سنٹرل جیل کی طالبہ اریبہ علی نے سیرت النبیؐ پر تقریری مقابلہ میں پہلی جبکہ کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول ملتان کی طالبہ شائستہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس طرح ایلیمنٹری سکولزسطح پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نصرت الاسلام ملتان کینٹ کے طالب علم شبیر حسن نے نعت، گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی طالبہ ایمن عمر نے تقریر اور گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول ملتان طالبہ نمرا عبد المالک نے کوئز مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری سکولز سعدیہ احمر ہاشمی نے کہا کہ عشق رسول ؐ مومن کی میراث اور ایمان کی بنیاد ہے۔لہٰذا دنیا کی کوئی بھی دولت اور انعام اس اجر و ثواب کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے فروغ عشق رسولؐ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر سلطانہ اسلم رانا، رخسانہ یاسمین،میاں نعیم ارشد، درثمین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔