غیر قانونی جرگہ کیس‘سرپنچوں  نے عبوری ضمانتیں کرالیں

Nov 21, 2020

ڈیرہ غازیخان (خبر نگار)آر پی او فیصل رانا کے مسلسل فالو اپ اقدامات کی وجہ سے ’’غیر قانونی جرگہ‘‘ کیس میں اہم پیش رفت،غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والے ’’سرپرست‘‘ نذر خان اور مخان خان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیںتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرمحمد فیصل رانا  کے مسلسل فالو اپ اقدامات کی وجہ سے ماڑنہ بی بی کے دو بھائیوں سمیت مقدمہ کے5ملزمان تھانہ کرم داد قریشی پولیس کے پاس گرفتار ہیں،پولیس نے آر پی او کے حکم پر غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والے سرپرست و بانی نذر خان اور دوسرے بڑے کردار مخان خان کی گرفتاری کے لئے ان کے گرد اس قدر گھیرا تنگ کیا کہ دونوں ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں،تاہم دونوں ملزمان نذر خان اور مخان  خان  نے ضمانت کی روبکار پولیس کوخود تھانہ میں آ کر دینے کی بجائے بذریعہ ڈاک بھجوائی،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال سے مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے پراگرس لی،آرپی او فیصل رانا نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی جرگہ کے انعقاد اس کے انسانیت سوز اور ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والے خاتون کے قتل کے فیصلے کے ایسے ٹھوس شواہد اکٹھے کئے جائیں جس سے ضمانت کروانے والے ملزمان کی عدالت سے عبوری ضمانت خارج کروائی جا سکے

مزیدخبریں