خادم حسین رضوی کی  خدمات کو سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں:جماعت اہلسنت

Nov 21, 2020

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانامحمد اصغر چشتی ودیگر راہنمائوں حافظ محمد آصف، رانا محمدعثمان نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی ؒ کی وفات پر گہرے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جو کام کیا وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ آپؒ جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیداہوتی ہیں۔ وہ ایک سچے عاشق رسول ؐاور اسلاف کی نشانی تھے۔ جنکی رحلت سے عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈیڑہ مرلہ مکان میں رہنے والے علامہ خادم حسین رضوی سے بڑی بڑی طاقتیں اور کفر لرزاتھا۔ انہوں نے بیماری کے باوجود ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ختم نبوت کے لئے جو خدمات سرانجام دیں ۔انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں