کامونکے(نامہ نگار)ڈانس پارٹی چھا پے میں گرفتار 15 براتی ‘5 رقصا ئوں کی ضمانت منظور ۔ٹینٹ لگا کر شادی کی تقریب میں شراب و شباب کی محفل پر سٹی پولیس کا چھاپہ،پندرہ براتی اور پانچ رقاصاؤں کو گرفتارکرلیاجبکہ دلہا اور اس کا والد فرارہوگیا،بتایاگیاہے کہ غلہ منڈی کے احمد ندیم شیخ نامی نوجوان کی شادی کی تقریب کے سلسلہ میں غلہ منڈی میں ٹینٹ لگا کرشراب کے نشہ میں دھت ڈانس پارٹی کی تقریب جاری تھی کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کرملزم کو گرفتارکرلیا۔