ذاتی مفاد کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بڑی خود غرضی ہے ،شبلی فراز

Nov 21, 2020 | 13:11

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ  ذاتی مفاد کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا  بڑی خود غرضی ہے،سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔

انکاجلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن راہنمائوں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں