امریکا کی نو منتخب نائب صدرکے انسٹاگرام پر 13کروڑ فالوورز ہوگئے

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد جہاں ان کی کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کملا ہیرس کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر انہیں 13 ملین یعنی 13 کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کملا ہیرس کے انسٹاگرام اکاونٹ پر نظر دوڑائی جائی تو انہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جو معنی خیز اور سیاسی معلومات سے متعلق ہیں۔اگر ہم یہ بات کریں گے امریکا کی نو منتخب نائب صدر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ سے کتنے لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے تو ان کی کل تعداد 112 ہے۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود کملا ہیرس کے اکاونٹ کو اب تک 12ملین یعنی 12 کروڑ ٹوئٹر صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ کملا ہیرس نے سات سو سے زائد لوگوں کو ٹوئٹر پر فالو کیا ہوا ہے۔کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

ای پیپر دی نیشن