پشاور،پی ڈی ایم کا جلسہ کل (اتوارکو) ہوگا ، تیاریاں مکمل 

اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کل  (اتوارکو)پشاور میں جلسہ کرے گی ۔پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا۔پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے اور سٹیج تیار کرلیا گیا ،10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کے لیے کرسیاں لگائی گئیں،جلسے سے مولانا فضل الرحمن ، مریم نواز سمیت دیگر پی ڈی ایم کے رہنما خطاب کریں گے.

ای پیپر دی نیشن