کورونا وباءکے باعث آزاد کشمیر میں لاک ڈاﺅن نافذ

Nov 21, 2020 | 17:37

ویب ڈیسک

ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر رات 12 بجے سے لاک ڈائون کے نفاذ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری آمدورفت ختم، اشیاءضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی مارکیٹس بند، ہر قسم کے تعلیمی ادارے بند ،گاڑیاں ایس او پیز کے مطابق چلیں گی، ماسک کا استعمال ہر شخص پر لازم، سماجی فاصلہ ضروری خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی ۔انہوں نے کہاہے کہ لا ک ڈائون کا نفا ذ عوا م کی جا ن کے تحفظ کے لیے عمل میں لا یا گیا ہے جس پر عمل درآ مد لا زمی ہے، لا ک ڈا و ن کی شرا ئط کی خلا ف ورزی کے مر تکب افرا د کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی، عوا م سے اپیل ہے کہ وہ دورا ن لا ک ڈا و ن اپنے گھر و ں تک محدو د رہتے ہو ئے اپنی اور دو سر و ں کی زند گیا ں محفو ظ بنا نے میں مدد کر یں۔ انتظا میہ، پو لیس، اور محکمہ صحت کے آ فیسرا ن سمیت جملہ رہا ئشی ادا رے لا ک ڈا و ن کی شرا ئط نا فذ کر نے میں بھر پو ر کر دار ادا کر یں، کر ونا وا ئر س کے پھیلا و  کی صور ت حا ل سنگینی کومدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں جس کی chainتو ڑ نے کے لیے کا بینہ نے دو ہفتو ں کے لیے لا ک ڈاون کا فیصلہ کر تے ہو ئے محکمہ دا خلہ کی سطح سے نو ٹیفکشن جا ری کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جاری شدہ نوٹیکفشن میں شرا ئط واضح طو ر پر در ج ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے تعلیمی ادا رہ جا ت یا افرا د جو عوا می جا ن کے تحفظ کے منا فی لا ک ڈا و ن کے خلا ف ور زی کے مر تکب ہو ں گے ان کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی اور عوا م کی جا ن کے تحفظ کے سا تھ کسی کو غیر سنجید گی کا مظا ہر ہ کر نے کی اجا زت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تما م عوا می اجتما ت جلسے جلو سو ں بشمو ل زیارا ت، مزا را ت، شا دی بیا ہ کے اجتما ت اور شا دی ہا لز وغیر ہ بھی بند رہیں گے ہو ٹل اور ریسٹو رنٹ کو صر ف ٹیک اوے کی اجا زت ہو گی تا ہم کر یا نہ، میڈ یکل سٹور، بیکر ز، فر و ٹ شا پ، سبز ی، گو شت، دو دھ، دھی، گیس سٹیشنر ی، تند ور وغیر ہ کی دکا نا ت sopsکے سا تھ صبح 07.00بجے سے شا م 07.00بجے تک کھلی رہیں گی ۔تما م پر ائیو ٹ کلینکس مکمل طو ر پر بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پا رکس اور تفر یح مقا ما ت بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرا نسپو رٹ sopsکے مطا بق چلے گی ،خلا ف ور زی کی صو رت میں تا دیبی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ،با ربر شا پ، بیو ٹی پا لر وغیر ہ بند رہیں گے، تعمیرا تی کا م sopsکے تحت اجا زت ہو گی، گھر و ں سے با ہر ہر شخص کے لیے ما سک پہنا ضرو ری ہو گا خلا ف ور زی کی صور ت میں 500جر ما نہ ہو گا۔ محکمہ امور دینیہ کی جا نب سے جا ری کر دہ sopsکی پا بند ی کے سا تھ مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں میں عبادت کی اجا زت ہو گی ۔

مزیدخبریں