پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے کہاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردحملے کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد کرتے ہیں, بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے, فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔