سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ 'جی 20' کے ممبران پر زور دیا ہے کہ انہیں مل کرکورونا کی کم لاگت ویکسین تک سب کی رسائی یقینی بنانے پرکام کرنا ہوگا۔سعودی عرب میں دو روزہ جی 20 ورچوئل سربراہ کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں شاہ سلمان کاکہنا تھاکہ اگرچہ ہم پرامید ہیں کہ کورونا کی ویکسین جلد تیارکرلی جائے گی تاہم کورونا کے مقابلے کے لیے ہمیں یقینی بنانا ہوگاکہ یہ ویکسین سستی ہو اور تمام افراد تک اس کی رسائی ہوسکے۔شاہ سلمان کاکہنا تھاکہ ہمیں معیشت کی بحالی اور سرحدیں کھولنے کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ تجارتی سرگرمیاں بڑھیں۔ سعودی فرماں روا کا کہنا تھاکہ یہ غیر معمولی سال تھا،کورونا نے بڑا دھچکا پہنچایا اور پوری دنیاکو معاشی اور سماجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس موقع پر ترقی پذیر ملکوں کی مددبھی کرنا ہوگی اور پائیدار معیشت کیلیے حالات سازگار بنانا ہوں گے۔ خیال رہے کہ جی ٹوئنٹی ممالک کا یہ 15واں سالانہ اجلاس ہے اور کورونا کے باعث اس بار یہ اجلاس ورچوئل ہورہا ہے جس کی میزبانی سعودی عرب کررہا ہے.
جی 20 ممالک کو کورونا ویکیسن کی مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہوگا. سعودی فرماں روا
Nov 21, 2020 | 22:41