اسلام آباد (اے پی پی) پاک افغان کوآپریشن فورم کے زیر اہتمام افغان شہروں خوست اور کابل میں فری آئی کیمپ کے پہلے دو دنوں میں 1820 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 219 کے تحت آپریشن کئے گئے فورم نے 18 تا 20 نومبر کے دوران خوست کے پبلک ہیلتھ آفس میں فری آئی کیمپ لگایا جبکہ اسی طرح کا دوسرا کیمپ 22 تا 24 نومبر کے دوران جناح ہسپتال کابل میں لگایا جائیگا، مریضوں نے بغیر کسی قیمت پاکستانی سرجن کی جانب سے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق سردیاں قریب آ رہی ہیں اور افغانستان میں انسانی صحت کے مسائل میں اضافہ کا خدشہ ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی خدمت کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئے افغانستان میں اقدامات کرے۔
پاک افغان کو آپریشن فورم کے افغانستان میں فری آئی کیمپ
Nov 21, 2021