پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کو فلاپ شو قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پی کے کے عوام نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو مسترد کردیا۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ اور سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ ہے۔ ناکام جلسے پر پی ڈی ایم کو شکست تسلیم کرلینی چاہئے ۔ خیبر پی کے کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ 2023ء میں عوام پھر پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔
پشاور جلسہ فلاپ، عوام نے پھر پی ڈی ایم کو مسترد کردیا:محمود خان
Nov 21, 2021