کینیڈا  کی سائنوفارم،سائنوویک  اور کوویکسن ویکسینز لگوانے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت 


اوٹاوا (شِنہوا)کینیڈا کی حکومت نے ایسے مسافرجنہوں نے سائنوفارم، سائنوویک اور کوویکسن ویکسینزکی مکمل خوراکیں لگوائی ہیں، کو30 نومبر سے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اس وقت کینیڈا میں  صرف ایسے مسافروں کو داخلے کی اجازت ہے جنہوں نے فائزر،موڈرینا،آسترازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز لگوا رکھی ہے۔30 نومبر سے ، 72 گھنٹے سے کم وقت کے لیے زمینی یا ہوائی راستے سے کینیڈاسے جانے والے افراد کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے منفی مالیکیولر ٹیسٹ کا ثبوت فراہم کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔سفری ضابطوں میں یہ تبدیلی  صرف کینیڈین باشندوں، مستقل رہائشیوں اور انڈین ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ افراد کے ساتھ ساتھ  ان کے ہمراہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور ان افراد پر لاگو ہے جو طبی طور پر ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے۔

ای پیپر دی نیشن