اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے سوا کوئی اور چوائس نہیں ہے۔ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔ ان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ درست ہو رہا ہے اور عوام ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مثال کے جیسی ہے۔
عوام کو معلوم ہے عمران خان کے سوا کوئی اور چوائس نہیں:شہباز گل
Nov 21, 2021