خواتین پر تشدد کے خاتمے کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں :گورنربلوچستان  


کوئٹہ (اے پی پی) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ  خواتین پر تشدد کے خاتمے کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں ، خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے  اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنرہاؤس کوئٹہ میں خاتون صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کے مسائل و مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خواتین کئی مصائب ومشکلات سے دوچار ہیں،وراثت میں ان کا حق نہ دینا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان کی ابتر حالت اور دیگر ایشوز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن