عجلت کی قانون سازی نقصان دہ ہے:سردار یعقوب ناصر 


لورالائی (نامہ نگار) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سنیئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا  کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے حکومت نے جو بلز پاس کیے، اسکی کوئی آئینی و قانونونی حیثیت نہیں، اپوزیشن کو بائی پاس کرکے عجلت اور بزور طاقت بلز پاس کرکے حکومت نے ایوانوں کو فیکٹری بنا دیا ۔ بلز پاس کرنے کیلئے تمام ارکان کو آن بورڈ لینا حکومت اور سپیکرز کی ذمہ داری ہے بغیر کسی بحث کے جلد بازی میں قانون سازی ملک کے کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلز کو اپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کسی صورت ای وی ایم کے تحت 2023  کے الیکشن نہیں ہوسکتے الیکشن کمیشن نے پہلے ہی  ای وی ایم پر تحفظات کا اظہا ر کر دیا ہے ہم لاٹھی سرکار کی حکومت کو کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن