ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‘ حسن علی کو وارننگ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کو میچ ریفری کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ حسن علی بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔بنگلہ دیش کے نورالحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد کے اشاروں پر امپائرز نے حسن علی کو چارج کیا تھا۔حسن علی نے غلطی کا اعتراف کر لیا جس پر میچ ریفری نے فاسٹ بائولر کو تنبیہہ کیساتھ ڈسپلنری کوڈ میں ڈی میرٹ پوائنٹ کی بھی سزا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...