لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹیلی نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2022ء میں ہونے والے ایونٹ میں بغیر ویکسی نیشن والے کھلاڑیوںاور سٹاف کو شرکت اجازت نہیں دیں گے ۔ گزشتہ چند ماہ سے آسٹریلوی سیاستدانوں کے متضاد بیانات کی وجہ سے صورتحال مشکلات کا شکار تھی ۔دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے کہاہے کہ وہ عوامی سطح پر اپنی ویکسی نیشن کا اظہار نہیں کرینگے ۔ ٹیلی نے مزید کہا کہ نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے کیلئے ویکسین لگوانی پڑے گی ۔ ہماری کوشش ہوگی وہ ایونٹ میں شریک ہوں ‘انہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوگی ۔ ٹورنامنٹ سترہ سے تیس جنوری تک میلبورن میں ہو گا۔ شائقین کو زیادہ سے زیادہ شرکت کی اجازت دینگے ۔
بغیر ویکسین کھلاڑی آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گے : کریگ ٹیلی
Nov 21, 2021