لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا سہرا بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بائولنگ کوچ ورنن فلیندر کو نہیں جاتا۔ کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ ٹیم اتنا اچھا کھیلے گی، ٹیم مینجمنٹ نے بہت اچھا کام کیا ہے، ٹیم کے پاس تیاریوں کیلئے ٹائم بہت کم تھا، قومی ٹیم کو آخری اوورز میں بائولنگ کو مضبوط کرنا پڑیگا۔ ہیڈن اور فلیندر کوچ ضرور ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا سہرا ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو جاتا ہے، ثقلین کو کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے اسے فرنٹ پر آنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ بابراعظم اور رضوان اور بھی زیادہ بہترکارکردگی دکھا سکتے ہیں، کسی کھلاڑی کو باہر نکالنے سے پہلی ری پلیس منٹ ہونا ضروری ہے ، شاہین آفریدی کو دنیا کے بہترین بائولرز کی فہرست میں ہونا چاہیے۔ ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی ڈرے ہوئے تھے ‘پاکستانی فاسٹ بائولرز نے ہمیشہ بھارتی ٹیم کیخلاف اچھا پرفارم کیا ہے ۔