لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے اعتراف کیاہے کہ ٹم پین کیس میں 2018 ء میں حقائق چھپانے کا غلط فیصلہ کیاگیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ رچرڈ کے مطابق اس وقت کرکٹ بورڈ کا سربراہ میں نہیں تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے دوہزار اٹھارہ میں ٹم پین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بناکر غلط مثال قائم کی۔ ٹیم کے کپتان کو ہر لحاظ سے ایک بہترین اور مثالی کردار کا مالک ہونا چاہیے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے اپنی ڈومیسٹک ٹیم تسمانیہ کی ایک ملازمہ کو دوہزار سترہ میں نازیبا پیغامات بھیجے تھے، اب حقائق سامنے آنے پر گزشتہ روز ٹم پین نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیاتھا۔