اسلام آباد/ لاہور (خبر نگار+ سٹی رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 319 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 331 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 81 فیصد پر آ گئی پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 655 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 ہو چکی ہے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 479 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 77 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 30 ہزار 425 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے مزید 39 ہزار 200 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 16 لاکھ4 ہزار940 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2 لاکھ 15 ہزار19 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 12 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 598 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار 906 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق خسرہ اور روبیلاویکسین کی مہم کے باعث 15 سال تک کے بچوں کی کرونا ویکسین 27 نومبر تک معطل کردی گئی ہے ادھر صوبہ سندھ میں خسرہ اور روبیلا خسرہ کے امراض وبائی مرض کی طرح پھیلنے لگے ہیں رواں سال 45 بچے جاں کی بازی ہار بیٹھے ہیں ماہرین طبی کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہرے اور جسم پر سرخ دانوں کا نمودار ہونا تیز بخار اور نمونیا خسرہ اور روبیلا خسرہ کی علامتیں ہیں۔ پنجاب بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 106 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی کل تعداد 442,278 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 422,836 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں، کرونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,455 ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 4 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کرونا کے دوران اخراجات سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں رپورٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی اور مالیاتی بد انتظامی پائی گئی کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے محکموں میں تیاری کا فقدان رہا اشیاء کی ترسیل میں اداروں نے تاخیر کی وباء کے دوران جو سامان خریدا گیا اداروں نے اس کا ریکارڈ نہیں رکھا ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں رعایت کے باوجود ٹیکس کٹوتی ہوئی حکومتی گارنٹیز کے بغیر سپلائرز فرفر کی پیشگی ادائیگیاں کی گئیں نقد کیش کی فراہمی کے دوران نادرا کے سسٹم میں خرابیاں پائی گئیں۔ میںکوتاہیاں دیکھی گئیں یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے غیر معیاری فلور ملز سے آٹا خریدا گیا، یوٹیلٹی سٹورز نے کمزور طبقے کو سبسڈی منتقل کرنے کا طریقہ کار وضع نہیں کیا اشیاء کی خریداری میں رولز کی خلاف ورزی اور معیار یقینی نہیں بنایا گیا وینٹی لیٹرز کی خریداری خلاف ضابطہ کی گئی وینٹی لیٹرز کی خریداری میں 9 لاکھ 94 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا وینٹی لیٹرز مہنگے خریدے گئے ۔کینیڈا کی حکومت نے ایسے مسافرجنہوں نے سائنوفارم، سائنوویک اور کوویکسن ویکسینزکی مکمل خوراکیں لگوائی ہیں، کو30 نومبر سے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اس وقت کینیڈا میں صرف ایسے مسافروں کو داخلے کی اجازت ہے جنہوں نے فائزر،موڈرینا،آسترازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز لگوا رکھی ہے۔30 نومبر سے ، 72 گھنٹے سے کم وقت کے لیے زمینی یا ہوائی راستے سے کینیڈاسے جانے والے افراد کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے منفی مالیکیولر ٹیسٹ کا ثبوت فراہم کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔سفری ضابطوں میں یہ تبدیلی صرف کینیڈین باشندوں، مستقل رہائشیوں اور انڈین ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ افراد کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور ان افراد پر لاگو ہے جو طبی طور پر ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے۔
7اموات ،کرونا کے دوران سرکاری خریدار ی میں مالی بدانتظامی ہوئی
Nov 21, 2021