بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کی ٹینس سٹار سابق ڈبلز عالمی نمبر ون پینگ شوائی کی گمشدگی سے متعلق چین کے روزنامے گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف اور صحافی ہوش جن نے بیان میں کہا ہے کہ چینی ٹینس سٹار پینگ شوائی آزاد اور اپنے گھر پر ہیں پنگ شوائی فی الحال اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں وہ بہت جلد معمول کی سرگرمیوں میں واپس آ جائیں گی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پنگ شوائی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ اور دعویٰ کیا ہے تصاویر اور ویڈیوز حالیہ دنوں کی ہیں چینی ٹینس سٹار رواں ماہ کے آغاز سے غائب ہیں پنگ شوائی نے روراں ماں سابق وزیراعظم پر چینی زیادتی کا الزام لگایا تھا ٹینس سٹار کی گمشدگی پر امریکہ اور اقوام متحدہ میں آوازیں اٹھیں اور چینی حکام سے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔