مال روڈ،ہال روڈ ‘جلو موڑ پر تجاوزات قائم کرنیکا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) مال روڈ،ہال روڈ اورجلو موڑ پر تجاوزات قائم کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے درخواست  میں موقف اختیار کیا کہ سابق جج علی اکبر قریشی کے احکامات پر مال روڈ کو صاف ستھرا کیا گیا  لیکن اب انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مال روڈ کے کوریڈورز پر دکانیں بن گئیں ، ہال روڈ کے فٹ پاتھ پر ٹھیلے لگے ہیں، جلو موڑ کے دونوں سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے ،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہوچکا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت ڈی سی لاہور کو تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن