دوبئی ایکسپو میں ’’ویمن آف سٹیل‘‘کے موضوع پر سیمینار 

لاہور(نیوزرپورٹر) دوبئی ایکسپو میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے زیر اہتمام ’’ویمن آف اسٹیل‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔خواتین میں کان کنی سکیم کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ سکیم کا مقصد پنجاب میں خواتین کو اس شعبے کی جانب راغب کرنا ہے۔ خواتین میں کان کنی کے اقدام کے ذریعے حکومت پنجاب خواتین کاروباریوں کو سہولت فراہم کرنے اور حکومت کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے صنعت کیساتھ ایک مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن