لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایکومن کیریئر ٹرینرز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے لاہور چیمبر میں کارپوریٹ سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائیگا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن اور چیئرمین ایکومن کیریئر ٹرینرز ایم عثمان علی خان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت لاہور چیمبر دفتر، ٹریننگ ہال سمیت انفراسٹرکچر فراہم کریگا اور تربیتی پروگراموں کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اوراس پرعملدرآمد کیلئے انتظامی تعاون کریگا۔
لاہور چیمبر اور ایکومن کیریئر ٹرینرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت
Nov 21, 2021