ملتان (سپورٹس ڈیسک ) انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے 2009ء میں ایک پارٹی میں اپنے چہرے کو کالا کرکے پارٹی میں شرکت کرنے پر معافی مانگتے ہوئے اپنے رویے کو لاپرواہ اور احمقانہ قرار دیا۔ 34 سالہ ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ میری طرف سے لاپرواہی اور بے وقوفانہ حرکت تھی اس لیے میں سب سے اور اپنے کرکٹ کلب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں میری وجہ سے انہیں شرمندگی ہوئی ہوگی۔