گجرات/ کامونکی (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق محلہ خالدہ آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے محلہ امین آباد کے رہائشی ضیغم بھٹی نے زیادتی کی اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا لیں اور بلیک میل کر کے 2 سال ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ جس پر تھانہ شاہین چوک گجرات نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کامونکی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات پولیس ملازم نے اپنے بھائی سے ملکر 13 سالہ لڑکے کو اغواء کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ محلہ مسلم گنج کے رہائشی لڑکے کو اویس گھر کی بالائی منزل پر لے گیا اور اپنے بھائی شعیب کے ہمراہ اس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم اویس کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
گجرات خاتون سے 2 سال ریپ‘ کامونکی میں لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Nov 21, 2021