راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینئر سول جج (فیملی ڈویژن)راجہ فیصل رشید نے نامور اداکارہ وینا ملک کے بچوں کے حوالگی کیس میں اپنے گواہ اوربچوں کو عدالت پیش نہ کرنے پر مجموعی طور پر10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اوروینا ملک کی عدم حاضری پر وارننگ دی ہے کہ آئندہ تاریخ پر بھی پیش نہ ہونے پر عدالت وینا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دے گی عدالت نے مزید سماعت کارروائی کیلئے سماعت4دسمبر تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وینا ملک کے شوہر اسد خٹک عدالت میں موجود تھے جنہوں نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروا دیا جبکہ وینا ملک نے اپنے گواہ پیش کرنا تھے عدالت نے بچوں بارے استفسار کیا تو وینا ملک کی وکیل نے عدالت میں درخواست دی کہ بچوں کی بیماری کی وجہ سے انہیںعدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا اور یہی وجہ ہے کہ وینا ملک خود بھی عدالت حاضر نہیں ہو سکیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گواہ پیش نہ کرنے اور بچوں کو عدالت نہ لانے پر5/5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ وینا ملک کے حاضر نہ ہونے پر سماعت4دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ اگر وہ آئندہ تاریخ پر بھی عدالت پیش نہ ہوئیں تو عدالت وارنٹ جاری کر دے گی۔