لاہور: فضائی آلودگی میں بدستور سرفہرست، پانی کا بحران آنے والا: ماہرین

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب میں شدید فضائی آلودگی کی لہر ختم نہ ہوسکی ۔لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی پر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور اور دیگر شہروں میں متعلقہ حکام آلودگی پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ ساہیوال 402 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ اور رائے ونڈ 358 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔کراچی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے چندسالوں میں لاہورمیں پینے کا پانی سب سے بڑا بحران ہوگا کیونکہ لاہور کا واٹرٹیبل تیزی سے گررہا ہے اور بارشیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لہذا شہر پانی کے شدید بحران کا شکار ہورہا ہے ۔ماہرین کے مطابق حکومت اگرشہرکوبچانا چاہتی ہے تودستیاب خالی جگہوں کوشجر کاری اورکاشت کے لیے مخصوص کردے ۔

ای پیپر دی نیشن