اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم تھراپی ورکس کے امجد کی مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔گذشتہ روز وکلاء دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ تھراپی ورکس کے امجد نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی،امجد کی درخواست میں تفتیشی افسر عبد الستار خان کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی،تھراپی ورکس کا ملازم امجد نور مقدم کے قتل کے روز زخمی ہوا تھا،امجد نے کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے تفتیشی پر ظاہر جعفر سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا،امجد کی درخواست میں تفتیشی افسر پر ثبوت مٹانے اور ظاہر جعفر کو فائدہ پہنچانے کا الزام تھا۔ادھر نور مقدم قتل کے مرکزی کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہو گئی عدالت نے مزید گواہ طلب کر رکھے ہیں۔