ملتان (نوائے وقت رپورٹ )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ای وی ایم سے انتخابات کرانا چاہتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کوشش کی ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سمندر پاکستانی زرمبادلہ بھیج سکتے ہیں تو ووٹ کیوں نہیں دے سکتے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی خواہش تھی کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کے ہر اچھے کام کی مخالفت کی۔