شہبازشریف ’’ش‘‘ نہیں شرمناک لیگ کے ہیڈ ہیں: حسان خاور

لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے ایک بیان میں کہاہے (ن) لیگ اورش لیگ کا بیانیہ ایک دوسرے سے متصادم ہے۔ایک بھائی ایک بولی بولتا ہے اور لندن فرار ہونے والا بھائی دوسری جبکہ چچااو ربھتیجی کے درمیان بھی کھلی جنگ جاری ہے۔جہاں چچا ہوتا ہے وہاں بھتیجی نہیں جاتی او رجہاں بھتیجی جاتی ہے وہاں چچا غائب ہوتا ہے۔حمزہ شہبازپہلے اپنی اور اپنے والد کی منی لانڈرنگ کاحساب دیں۔ شریف خاندان کی ’’نام نہاد شرافت‘‘ سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔پنجاب میں جعلی ادویات کی بنا پر سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن نام نہادخادم اعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔شہبازشریف ش نہیں بلکہ شرمناک لیگ کے ہیڈ ہیں ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی شکست کے بعد شہبازشریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے-انہوں نے کہاکہ پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے۔ علاوہ ازیں حسان خاور نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور تحفظ ہر بچے کا بنیادی حق اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آباد اور قصور سمیت 9 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروز کا قیام نادار بچوں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے مزید بتایا تقریباً 32000 نادار بچوں کو سکولوں میں روزانہ کھانا فراہم کیا جارہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آیئے سب مل کر عہد کریں کہ اپنے بچوں کو ایسا پاکستان دیں گے جس میں کوئی ان کے خواب نہیں چھینے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...