احتجاج فوری ختم نہیں ہوگا: بھارتیہ کسان یونین 

نئی دہلی(این این آئی)بھارتیہ کسان یونین نے کہا ہے کہ کسانوں کا احتجاج فوری طور پر ختم نہیں ہو گا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک ٹویٹ میںلکھا کہ کسان اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرے۔ انہوں نے لکھا کہ کسانوں کی تحریک اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک مرکزی حکومت متنازعہ قوانین کوپارلیمنٹ میں واپس نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے ، تحریک کے دوران جانیں گنوانے والے کسانوں کے اہلخانہ کو نوکری اور مناسب معاوضہ جیسے مسائل بھی ہیںجن پر متحدہ کسان مورچہ کی حکومت کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ان تمام مسائل کو حل کیے بغیر احتجاج ختم کرنے اور کسانوں کے گھروں کو واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین

ای پیپر دی نیشن