کراچی: تاجر کا دن دیہاڑے  اغوا و رہائی، مقدمہ درج

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے صدر کی الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجر کے دن دیہاڑے اغوا اور رہائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق مسلح افراد اسے حب لے گئے، تشدد کیا اور رقم چھین لی۔متن کے مطابق چمن کے تاجر کو 2 روز قبل دوست نے زمین خریدنے کے بہانے پیسے لے کر بلایا، تاجر کو دوست نے پہلے گلشن اقبال میں گھمایا، پھر سفید ڈبل کیبن گاڑی میں مسلح افراد آئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد تاجر کو اغوا کرکے حب لے گئے، ایک ملزم تاجر کی گاڑی لیکر پیچھے آیا۔متن کے مطابق ملزمان نے تاجر کی گاڑی کا پیچھا الیکٹرانکس مارکیٹ سے ہی اغوا کیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔پولیس حکام کے مطابق تاجر کا بیان ہے کہ ملزمان نے اس سے سادے کاغذات پر دستخط بھی کروائے ہیں، تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔صدر کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہمارے تاجر کو انصاف دلایا جائے۔
تاجر اغواء

ای پیپر دی نیشن