اسلام آباد(خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 319 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 331 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 81 فیصد پر آ گئی پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 655 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 ہو چکی ہے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 479 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 77 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 30 ہزار 425 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے مزید 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 16 لاکھ 4 ہزار 940 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیںپاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 15 ہزار 19 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 12 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 598 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار 906 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق خسرہ اور روبیلاویکسین کی مہم کے باعث 15 سال تک کے بچوں کی کرونا ویکسین 27 نومبر تک معطل ک گئی ہے ادھر صوبہ سندھ میں خسرہ اور روبیلا خسرہ کے امراض وبائی مرض کی طرح پھیلنے لگے ہیں رواں سال 45 بچے جاں کی بازی ہار بیٹھے ہیں ماہرین طبی کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہرے اور جسم پر سرخ دانوں کا نمودار ہونا تیز بخار اور نمونیا خسرہ اور روبیلا خسرہ کی علامتیں ہیں۔
کرونا