دوران وضو پائوں پھسلنے سے  خاتون گر کر چل بسی 

Nov 21, 2021

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) پائوں پھسلنے سے گرنے والی60سالہ خاتون ہسپتال میںدم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق پل سنی کی رہائشی حنیفاں بی بی اپنے گھر میں نماز کی ادائیگی کیلئے وضو کررہی تھی کہ اچانک پائوں پھسل جانے کے باعث بے قابو ہوکرسر کے بل زمین پر آگری جسے شدید زخمی ہوجانے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائی ۔
چل بسی 

مزیدخبریں