جان شیر کی ملاقات ڈینگی پر اپوزیشن کی سیاست سنگدلی عثمان بزدار

لاہور (نیوزرپورٹر) وزیر اعلی عثمان بزدار سے سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سکواش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے  کہاکہ سکواش ٹورنامنٹ کو ہارس اینڈ کیٹل شوکے ساتھ منعقد کرایا جائے گا۔ پنجاب میں سکواش کے فروغ کیلئے ڈویژنل سطح پر ٹریننگ اکیڈمیاں بنائی جائیں گی۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کررہے ہیں۔ جان شیر نے کہا کہ  سکواش کے کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے، علاوہ ازیں  عثمان بزدارنے کہاہے کہ کرونا وبا کے بعد ڈینگی پر اپوزیشن کاسیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی کی انتہا ہے۔ اپوزیشن عناصر مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئے۔ موجودہ حالات میں سیاست چمکانا افسوسناک ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے۔ اپوزیشن عناصر کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویئے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں گے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبے ماں و بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ماضی کے ادوار میں صحت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ماں اور بچے کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔ عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ اور سیریز میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے-

ای پیپر دی نیشن