ایمسٹرڈیم(این این آئی )ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کئی عرصے سے جاری کرونا پابندیوں سے تنگ آکر ہالینڈ کی عوام نے سڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کردی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر جلا ئوگھیرا کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔شہر کی ایک سڑک پر رات کے وقت ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس دوران 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس افسران بھی شامل تھے۔نیدرلینڈز کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جمعہ کو ملک میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حکومت کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس کے مطابق مخصوص مقامات پر صرف ان ہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہے جو مکمل ویکسی نیشن کرا چکے ہیں۔
ہالینڈ، احتجاج
ہالینڈ، کرونا پابندیوں کیخلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا دیں
Nov 21, 2021